سعودی شخص نے اہلیہ کے پرس سے موبائل فون بر آمد ہونے پر طلاق دے دی

wife

wife

ریاض (جیوڈیسک) موبائل فون کے بہت سے نقصانات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن ایک سعودی شخص نے اہلیہ کے پرس سے موبائل فون بر آمد ہونے پر طلاق دے کر افسوسناک مثال قائم کر دی ۔

سعودی عرب کے اخبار ’صدا‘ کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر جنوبی صوبے جزان میں ایک ہوٹل میں جا رہے تھے کہ سیکیورٹی مشین میں سے گزرنا پڑا ، اس سکیننگ کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کے پرس میں ایک موبائل فون موجود ہے اور جب مرد نے تلاشی لی تو غصے سے آگ بگولا ہو گیا اور بیوی کے پرس سے موبائل فون نکلنے پر طلاق دیدی ۔ بعد ازاں اس شخص نے یہ موقف اپنایا کہ خاتون نے اس کی نافرمانی کی ہے ۔