سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ نواف بن عبدالعزیز سپرد خاک

 Prince Nawaf bin Abdul Aziz

Prince Nawaf bin Abdul Aziz

ریاض (جیوڈیسک) تیراسی سال کے شہزادہ نواف شاہ عبدالعزیز کے بائیسویں بیٹے تھے۔ دو سال تک سعودی عرب کے وزیر خزانہ بھی رہے۔

بادشاہ کے سفیر برائے خلیجی ممالک کے علاوہ انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ بھی تعینات رہے۔ وہ دماغ کی نکسیر کی بیماری میں مبتلا تھے اور سرجری کے باوجود مکمل صحت یاب نہ ہوئے اور منگل کو اسپتال میں انتقال کر گئے۔

انکی نمازہ جنازہ خانہ کعبہ میں ادا کی گئی جس میں شاہ عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن نائف اور شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔