سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صحافی کو تھپڑ مارنے پر سیکیورٹی آفیسر کو برطرف کر دیا

Salman Abdullah

Salman Abdullah

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحافی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر فوٹو جرنلسٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے سیکیورٹی انچارج عبدالرحمان الطوبائشی کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جب شاہ سلمان مراکش کے بادشاہ محمد کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے ریاض ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے سیکیورٹی انچارج نے ایک صحافی کو تھپڑ مار دیاتھا۔