روحی سید نے گزشتہ روز اپوا فیصل آباد برانچ کا دورہ کیا

فیصل آباد (پ ر) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا) ہیڈ کوارٹر لاہور کی چیئرپرسن روحی سید نے گزشتہ روز اپوا فیصل آباد برانچ کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ رکن قومی اسمبلی شکیلہ رشید، شمسہ ایڈووکیٹ ، میڈم فرخ بھی تھیں۔ روحی سید نے اپوا فیصل آباد کی چیئرپرسن مسز شاہنواز ، جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ و دیگر ممبران کے ساتھ اپوا کی بلڈنگ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور اپوا فیصل آباد چیپٹر کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہاکہ سماجی شعبہ میں اپوا کی خدمات قابل ستائش ہیں اور یہاں پر غریب بچیوں کو ہنر مند بنایاجا رہا ہے جویہاں سے فارغ التحصیل ہو کر عملی میدان میں باعزت روزگار کما رہی ہیں۔ بعد ازاں روحی سید نے چیئرپرسن اپوا فیصل آباد مسز شاہنواز اور جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ کے ہمراہ طالبات میں یونیفارم بھی تقسیم کئے۔

Ruhi Sayed Visit APWA Faisalabad Branch

Ruhi Sayed Visit APWA Faisalabad Branch