سین کے لیے اب بھی ریہرسل کی ضرورت ہوتی ہے، امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ کوئی لیجنڈ نہیں ہیں، انھیں اب بھی کسی سین کو ایک دم فرسٹ کلاس فلم بند کرانے کے لیے ریہرسل کی ضرورت ہوتی ہے۔

امیتابھ بچن نے مزاق میں کہا کہ لیجنڈ بننے کے لیے بھی انہیں ریہرسل کی ضرورت پڑے گی کیونکہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ دوسرے بہت سے ایسے اداکار ہیں جو مجھ سے زیادہ مستعد اور صلاحیت والے ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ میں ایک لیجنڈ ہوں۔

فلم ’’پیکو‘‘ میں اداکار موسمی چیٹرجی کے ساتھ طویل عرصہ بعد کام کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امیتابھ نے کہا کہ موسمی جی کے ساتھ لمبے عرصے بعد کام کرنے کا بے حد مزہ آیا وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔