علماء معاشرہ کا اعلی تر ین طبقہ ہے جسے لو گ اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں: ماسٹر محمد اقبال انجم

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سینئر راہنماء ماسٹر محمد اقبال انجم اور حافظ نور محمد نے کہا ہے کہ علماء معاشرہ کااعلی تر ین طبقہ ہے جسے لو گ اپناآئیڈیل سمجھتے ہیں،لہذاہمیں اپنے قول وعمل میں یکسانیت پیدا کر نیکی ضرورت ہے۔ لوگ بڑی رحمی سے ہمارامحاسبہ کرتے ہیں ،پو ر ے خلوص اورللہیت سے اپناکام کرناچاہیے،اللہ تعالی کے سامنے جوابدہی کاتصورانسان کی اصلاح میںمرکزی کر دارا داکرناچا ہیے۔

ا ن خیا لات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،اس موقع پرمحمد منیر چوہان، ملک محمد عمرریا ض، محمد عثمان حیدر،مہرمحمدعلی ملاح،ڈاکٹر محمد ماجداورجے یوآئی کے دیگرراہنماء بھی موجودتھے۔انہو ںنے مزید کہا کہ اخلاص دنیا سے بے ر غبتی د و سروںکی ہمدردی علمائے کرام کازیورہے۔ جبکہ ریاکاری،حرص اورلالچ بدنماداغ ہے۔انہو ںنے تشدد،تخریب کاری اورد ہشتگردی کی شد یدمذمت کی اورکہاکہ یہ غیراسلامی اورغیرانسانی عمل ہے۔