تدریسی ادارے اساتذہ کی ریسرچ سے پہچانے جاتے ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر

Dr Abdul Qadeer

Dr Abdul Qadeer

کراچی (جیوڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ جدیدتعلیم اور تحقیق میں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کے باعث ریسرچ میں نمایاں پیشرفت ہورہی ہے، تدریسی ادارے لائق اساتذہ کی ریسرچ کی سرگرمیوں سے پہچانے جاتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ کی 15 ویں گورننگ کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں نے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ پاکستانی سائنسدانوں کو عصری تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تحقیق کرنے کے لئے قائم کیااور ڈاکٹر عابد اظہرکی سحر انگیز قیادت نے انسٹیٹیوٹ کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچادیا ،اب یہ بین الاقوامی معیار کا تحقیقی ادارہ بن چکا ہے ۔

اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد اظہر نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور بتایا کہ اب تک ایک ڈاکٹر آف سائنس ،42 پی ایچ ڈی اور 04 ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی جاچکی ہیں۔انسٹیٹیوٹ ہذاکے اسکالرز اور فیکلٹی کی 521 ریسرچ پبلیکیشنزبین الاقوامی اور قومی جرائد میں شائع ہوچکی ہیں۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کے معاملات اور حالات حاضرہ سے مکمل آگاہی عصر حاضر کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔