اے بی سی لرننگ سکول پری نرسری کیمپس میں ٹیچرز، سٹوڈنٹس اور والدین سے پولیو بارے آگاہی مہم

رحیم یار خان (محمد ممتاز بیگ) ٹیچرز اور والدین پولیو بارے شعور اجاگر کرنے اور پولیو وائرس کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا میں اس موذی مرض کا خاتمہ ہو چکا۔سو ل سو سائٹی اور دیگر اداروں کے مربوط تعاون سے2018ء تک وطن عزیز بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے ۔ان خیالات اظہار روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیوکمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے اے بی سی لرننگ سکول پری نرسری کیمپس میں ٹیچرز، سٹوڈنٹس اور والدین سے پولیو بارے آگاہی مہم کے دوران کیا۔سکول پرنسپل میڈم روبینہ غوری نے کہا کہ روٹری کلب دنیا سے پولیو کے خاتمہ میں دیگر فلاحی و سماجی اداروں کے ساتھ ملکر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ والدین انسداد پولیو کی ہر مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کوویکسین پلاکر انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔کلب سیکرٹری سدی سمیع خان و ممبران جان محمد وارثی،فرحان عامر،لالہ ناصرمحمود اور عمیر حفیظ نے بھی خطاب کیا۔روٹری کلب کی طرف سے پولیو کیپس،سپیکنگ بکس،سٹوری بکس، بیجز، آگاہی بینرزاور پولیو بارے مفیدمعلوماتی کتابچے بھی فراہم کئے گئے۔ اس موقع پرپری نرسری کیمپس کی ٹیچرز،سٹوڈنٹس اورکثیر تعداد میںوالدین و دیگر بھی موجود تھیں۔

Polio awareness Activity in the campaign

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com