مدرسہ میں پڑھنے جانے والے کمسن بچے سے قاری عاصم نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا

Operations

Operations

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سی او مصطفی آباد کا پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن، تفصیلات کے مطابق سی او مصطفی آباد محمد افضل زاہد نے پولیس کی بھاری نفری اور سی او یونٹ مصطفی آباد کے عملہ کے ہمراہ عرصہ داراز سے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سروس روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ جبکہ پکے تھڑوں کو توڑ کر متعدد افراد کو جرمانے بھی کئے،

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مدرسہ میں پڑھنے جانے والے کمسن بچے سے قاری عاصم نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق غربی بستی میواتی مصطفی آباد کے رہائشی غلام رسول کا نو سالہ بیٹا محمد عمر مسجد میں قاری عاصم کے پاس پڑھنے کیلئے گیا تو اس نے تمام بچوں کو چھٹی دینے کے بعد کہا کہ تم بیٹھ جائو تمہیں ابھی اور پڑھانا ہے بچوں کے جانے کے بعد قاری عاصم نے نو سالہ محمد عمر کو مسجد میں ہی خلاف وضع فطری کی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے غلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126