اسکولوں میں گجراتی کو بطور اختیاری مضمون پڑھایا جائے۔ جی کیو ایم

Schools

Schools

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ گجراتی زبان کی عدم تعلیم کے باعث گجراتی پڑھنے اور لکھنے والے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے پاکستان میں شائع ہونے والے گجراتی زبان کے واحد دو اخبارات وطن گجراتی اور ملت گجراتی کے قارئین کی تعداد انگلیوں پر گنی جانے لگی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گجراتی بولنے والوں کی دلچسپی اور حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث گجراتی زبان معدوم و مفقود ہوتی جارہی ہے مگر گجراتی قومی موومنٹ ایسا نہیں ہونے دے گی۔

گجراتی زبان کے تحفظ کیلئے نہ صرف گجراتی میں تعلیم دینے والے اسکول قائم کرے گی بلکہ گجراتی کو بطور اختیاری مضمون اسکولوں میں پڑھائے جانے کی تحریک بھی چلائے گی۔