ایس ڈی او گیپکو وحید خان نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں کو پکڑ لیا

SDO GEPCO Waheed Khan

SDO GEPCO Waheed Khan

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ایس ڈی او گیپکو وزیرآباد وحید خان نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں کو بجلی چورری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ ملزمان معظم اشرف ،عصمت، علی وارث، بلال،سفیان الیاس اور دیگر کومختلف فیڈروں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر اور میٹروں میں خرابی پیدا کرکے بجلی چوری کررہے تھے۔

ایس ڈی او وحید نے لائن سپرنٹنڈنٹ حماد، فرخ اور دیگر سٹاف کے ہمراہ جنرل چیکنگ کے دوران پکڑے جانے پر ملزمان کیخلاف استغاثے بنا کر تھانہ صدر پولیس کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ ان کے میٹر بھی اتار کر قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔ ایس ڈی او وحید احمد خان نے میڈیاکو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو گیپکو اور دیگر افسران بالا کی ہدایات پر گیپکو کی ٹیمیں دن رات بجلی چوروں کیخلاف متحرک ہیں۔بجلی چور معاشرے کے مجرم ہیں۔

ان کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور کسی اثر ورسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا بجلی چوروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صارفین کی جائز شکایات پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہیں اور کسی بھی صارف کیساتھ زیادتی نہیں کی جاتی۔ ایس ڈی او وحید خان نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اپنے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

METERS

METERS

Wapda Staff

Wapda Staff