آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ملیر یونین نے اپنے نام کر لیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور کے زیر اہتمام کلمتی ویلفیئر ایسوسی ایشن کاٹھور کے تعاون سے سراج احمد گوٹھ کاٹھور میں منعقدہ آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔فائنل مقابلہ ملیر یونین فٹ بال کلب نے بلوچ اسٹار شرافی کو پنالٹی ککس پر 7-6سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ساجد جوکھیو ،پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ عبدالرزاق ،ایم پی اے شاہینہ شیر علی ،پیپلز پارٹی ملیر کے سنیئر نائب صدر عبداللہ مراد شہید کے صاحبزادے سلمان عبداللہ مرادنے فاتح ٹیم ملیر یونین کے کپتان اور رنر اپ ٹیم بلوچ اسٹار کے کپتان کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ ،شاہنواز گبول ،وحید چھوٹو ،مبارک گبول،دل مراد بلوچ ،ماسٹر مراد بلوچ ،ماسٹر اکبر بلوچ ،رشید بلوچ ،مبارک گبول ،آدم کھوسو اور امداد جوکھیو کے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ شخصیات مووجد تھیں ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ قادر بخش بلوچ ،اسماعیل بلوچ ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ناصر روشن ،سیکریٹری کلمت اسٹار فٹ بال کلب اقبال ہاشمی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مہمانوں کو اعزازی شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان یعقوب بلوچ ،غفور بلوچ ،صمد بلوچ ،شاہ محمد بلوچ بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری شکیل نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اقبال ہاشمی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔