موسمی تغیرات و تبدیلیاں حفاظتی اقدامات کی متقاضی ہیں۔ بیگم شاہ بانو

Heat Stroke

Heat Stroke

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام الناس کو ہیٹ اسٹروک کے متوقع نقصانات سے محفوظ بنانے کیلئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ امیر پٹی کی ہدایت پر شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدر و یوسی 4 کھڈہ مارکیٹ کی منتخب کونسلر روزینہ خان روزی کی جانب سے لگائے گئے حفاظتی کیمپ میں پانی کی سبیل کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب کی مہمان خصوصی و ہزہائی نیس مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی چیئرپرسن بیگم شاہ بانو ‘ صدر محفل و جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان ‘ سرپرست محفل و جوناگڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی ‘ میزبان روزینہ خان روزی ‘ منتظم وسایانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین یونس سایانی ‘ وائس چیئرمین فاطمہ میمن و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمی تغیرات و تبدیلیاں حفاظتی اقدامات کی متقاضی ہیں مگر بوجوہ حکمران اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کے مرتکب ہیں جس کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات برادریوں کی سطح پر انضمام اور فلاحی و رفاعی سرگرمیوں کے متقاضی ہیں۔

گجراتی قومی موومنٹ اس تقاضے و ذمہ داری کی ادائیگی کے ذریعے ثابت کررہی ہے کہ وہ نہ صرف ملک و قوم سے مخلص اور گجراتی بولنے والے پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی و سماجی تنظیم ہے جو ہر برے وقت و حالات میں ملک و قوم کی تعمیرو ترقی ‘ بقا و تحفظ اور فلاح و خوشحالی کیلئے مثالی کردار کی ادا کرتی رہی ہے اور انشاءاللہ اداکرتی رہے گی۔