مسلم لیگ ن کے شیر اپنی سیٹ کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایاز صادق

 Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک اںصاف کو مستقبل کا نقشہ نظر آ چکا ہے۔

عوام نے دوہرے معیار اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان کی ٹانگیں خوف سے کانپ رہی ہیں۔ گیارہ اکتوبر کو این اے 122 کا تاریخی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ اگر پاکستان میں معیشت کا پہیہ چل گیا تو ان کا کیا ہوگا؟۔ انھیں خطرہ ہے کہ اگر پاکستان میں چینی سرمایہ کاری آ گئی تو ان کا کیا بنے گا؟۔

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیسوں سے الیکشن جیتے جاتے تو میرے مدمقابل امیدوار عبدالعلیم خان کبھی نہ ہارتے۔ 11 اکتوبر کے بعد بھی روندی مارنے والے روتے رہیں گے۔