ملکہ کی خبریں 19/11/2016

Malika News

Malika News

ملکہ (عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان) یونین کونسل ملکہ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمداقبال اعوان کا پینل فاتح ۔راجہ رئیس کسان کونسلر منتخب ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کھاریاں کی دوسری یونین کونسل کی طرح یونین کونسل ملکہ میں بھی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا آکری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمداقبال اعوان کا پینل فاتح قرارپاپا ہے ۔ووٹنگ پر امن رہی اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسران نے بھی یو سی ملکہ اور یوسی بھگوال کا وزٹ کیا ۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ اور ان کی بھاری نفری بھی تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع تمام یونین کونسلز میں پورا دن ڈیوٹی سر انجام دیت رہے ۔ یو سی ملکہ سے راجہ رئیس کسان کونسلر منتخب ہو گئے ۔جبکہ یو سی گلیانہ سے ڈاکٹر محمد عباس کا پورا پینل پہلے ہی منتخب ہو چکا ہے ۔یو سی بھگوال اور یو سی ٹھوٹھہ رائے بہادر سے بھی شیر نے میدان مار لیا ہے ۔شیر کی کامیابی پر ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے تمام منتخب ممبران کو مبار ک باد دی ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ن لیگ کے کامیاب امیدواران اب عوام کو تمام تر سہولیات بہم پنچائیں گے ۔اور اپنے قائد میاں نواز شریف کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ہسپتال کھاریاں پہنچ گئے جہاں پرانہوں نے اپنے قریبی دوست اور سنیئرصحافی عزیزالرحمان مجاہد کے والدمحترم ممتازماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ الحاج محمد اسلم بھٹی کی عیادت کی ان کی صحت کے لئے دعا کی اور کہا کہ ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ الحاج محمد اسلم بھٹی جیسے علم دوست ماہر تعلیم ہمارے ملک وقوم کا سرمایہ ہیں ان کے لاکھوں شاگرد اس وقت پاکستان اور بیرون وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ الحاج محمد اسلم بھٹی نے اپنی پوری سروس جس بھرپور انداز میں گزاری اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو جلدصحت کاملہ سے نوازے تا کہ ہم آ پ کے تجربات اور علم سے مستفید ہوسکیں اس موقع پہ محمد اسلم خان ، عبدالعزیز گوندل اور دیگر بھی موجود تھے۔۔