دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

Security

Security

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھی سیکیورٹی فورسز نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم صبح سے ہی شائقین کرکٹ کی قذافی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ اسٹیڈیم کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ اسٹیڈیم کے گرد پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے انہیں اسٹیڈیم میں داخل کرنے کے لئے نئے گیٹ کو بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

جب کہ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شائقین اب کوچنگ سینٹر کے گیٹ سے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے کیوں کہ نئے داخلی راستے کا فیصلہ فیفا گیٹ سے رش کم کرنے کے لئے کیا ہے۔