دوسرا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید انٹر کالیجٹ گرلز تقریری مقابلہ 14 جنوری کو منعقد ہو گا

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے دوسرا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انٹر کالجیٹ گرلز تقاریری مقابلہ 14 جنوری 2017ء کو گورنمنٹ وویمن کالج شاہراہ لیاقت میں منعقد ہو گا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر جبکہ مہمان اعزاز وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے نوجوانان امور عابد حسین بھئیو ہونگے۔

تقریب میں سیکریٹری تعلیم سندھ ریاض میمن اور سیکریٹری یوتھ آفیئر محمد سلیم رضا کھوڑو بھی خصوصی شرکت کرینگے تقریری مقابلے کے آرگنائزینگ سیکریٹری حاجی غلام محمد خان نے مقابلے کے لئے پرنسپل گورنمنٹ وویمن کالج محترمہ صفیہ موسوی کی سربراہ میں ایک کمیٹی تشکیل دیا ہے ۔دریں اثناء دوسرا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انٹر کالجیٹ گرلز تقاریری مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 5جنوری 2017ء ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر