دوسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 14 تا 23 مئی آرام باغ کورٹ پر منعقد ہو گا

 Basket Ball Tournament

Basket Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “دوسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ “مورخہ 14 تا 23 مئی 2017ء تک آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر کھیلا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا۔

اعلامیہ میں ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10مئی 2017ء تک ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین سے کرالیں ۔دریں اثناء ٹورنامنٹ کے آفیشل ،ججز اور ریفریز کا ایک اہم اجلاس (آج ) مورخہ 5مئی 2017ء بروز جمعہ رات 8بجے آرام باغ کورٹ پر منعقد ہوگا جس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر بریفنگ دینگے۔