دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ، یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

 Badminton Tournament

Badminton Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ، یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل( آج ) مورخہ 15اکتوبر2015ء صبح 10-30 بجے کھیلا جائے گا فائنل کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہونگے جو اپنے دست مبارک سے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے، اس موقع پر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے اسپورٹس میں خدمات کے اعتراف میںجن شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

ان میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،اسماء محمد علی شاہ صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان میڈیا کوڈینیٹر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن آفیسر انفارمیشن شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد اسسٹینٹ کمشنر ناظم آباد کمال فہیم، معین الدین، صباء صدیقی، مہاوش صدیقی، ماہیاء معین اور صباء زہری جمال شامل ہیں۔