انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے استعفی دیدیا

Alastair Cook

Alastair Cook

لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایلسٹر کک نے اگست 2012ء میں انگلش ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔

انہوں نے 2013ء اور 2015 میں ہوم گراؤنڈ پر ایشز سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور جنوبی افریقا میں ہونے والی سیریز میں بھی فتوحات حاصل کیں۔ 32 سالہ ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ قیادت کا منصب چھوڑنا بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن مجھے پتہ ہے کہ یہ میرے لیے اور اس وقت ٹیم کیلئے بھی صحیح فیصلہ ہے۔

انگلینڈ کا کپتان بننا اور پانچ سال تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنی ٹیم کیلئے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ ایلسٹر کک 59 میچوں میں قیادت کے ساتھ انگلینڈ کی سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرے والے کپتان ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز مائیکل وان کے پاس تھا جنہوں نے 53 میچوں میں قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔