پی ایس ایکس کا طویل مدتی انویسٹر بننے کیلئے ایس ای سی پی کو پیشکشیں موصول

SECP

SECP

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سٹاک ایکسچینج ڈیمیوچلائزیشن ایکٹ کے تحت سٹاک مارکیٹ اپنے 40 فیصد مالکانہ حصص سٹریٹیجک انویسٹرز کو فروخت کرنے کی پابند ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی کی متعین کردہ کمیٹی کو مقامی اور بین الاقوامی انویسٹرز سے 17 پیشکشیں موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد ایس ای سی پی اہل انویسٹرز کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اثاثے جانچنے کی اجازت دے گی۔

ایس ای سی پی چاہے تو پورے 40 فیصد حصص کسی ایک پارٹی کو یا کم سے کم 25 فیصد حصص اس سرمایہ کار کو فروخت کرے گی جو اینکر انویسٹر کہلائے گا جبکہ بقیہ حصص منظور شدہ مالیاتی اداروں کو فروخت کرے گی۔ ایک مالیاتی ادارہ زیادہ سے زیادہ 5 فیصد حصص حاصل کر سکتا ہے۔