سیکریٹری بلدیات کی صدارت میں کے ایم سی اور ڈیم سیز کے افسران کی اعلیٰ سطحی اجلاس

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں میں 2011ء سے 2016ء تک آئوٹ آف ٹرن پرموشن لینے والوں کی فہرست تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائونز میں 18 اور 19 گریڈ حاصل کرنے والوں کی بھی انکوائری اور کے ڈی اے کی 2 ارب سے زائد کی زمین فروخت کرنے پرکے ایم سی کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات کی صدارت میں کے ایم سی اور ڈیم سیز کے افسران کی اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سکریٹر ی فنانس کے ساتھ صدر کے ایم سی یونین نے بھی شرکت کی اس موقع پر سیکریٹری بلدیات نے ٹائونز کی سطح پر 2011ء سے 2016ء تک ہونے والے ترقیوں کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے جبکہ کے ایم سی میں چائنہ پرموشن حاصل کرنے والوں اور ایک سال میں دو پروموشن لینے والوں کی تفصیلات بھی ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی۔

جبکہ ٹائونز میں 18اور 19گریڈ کی ترقیاں کس نے دی ان کے خلاف بھی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے کی 2ارب 50کروڑ کی زمین فروخت ہونے کے معاملے کے لئے بھی کے ایم سی سے تفصیلات طلب کرلی ہے ۔اجلاس میں ایک ہفتے میں رپورٹ نہ دینے پر کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔