جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین کی صدارت میں نیشنل پارٹی لاہور کی کیبنٹ کا اجلاس

Lahore Meeting

Lahore Meeting

لاہور (اقبال کھوکھر) گزشتہ روز نیشنل پارٹی لاہور کی کیبنٹ کا اجلاس جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں لاہور کیبنٹ عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ریاض احمدبنگش نے لاہور کے حوالے سے اب تک کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے متعدد تجاویزوآراء پر غور کیا گیا اور اسے مزید فعال بنانے کے لئے قراردادیں پیش کی گئیں۔اجلاس میں نائب صدرلاہور محمدصابر،نیازاحمد،ریاض احمد نے اظہارخیال کیا جبکہ طالب حسین نے تنظیم سازی کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے تیزی لانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی اور اصولی صاف ستھری سیاست کے قائل ہیں عام انسان کی بھلائی ہماری جماعت کا بنیادی جز ہے اور ویسے بھی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کو بلاامتیاز تمام بنیادی حقوق وسہولیات،یکساں انصاف فراہم کرے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے نیشنل پارٹی پنجاب کابینہ کااجلاس پبلک سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ کالائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔