بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کیلئے مثبت اشارہ

Rajiv Shukla

Rajiv Shukla

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے لیے مثبت اشارہ دے دیا۔ سیکریٹری بی سی سی آئی راجیوشکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت کا کہا تو غور کریں گے۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں آئی، سیکیورٹی کی یقین دہانی پر بھارت پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہے۔