فرقہ واریت ختم کرنے کیلئے قوم کو متحد ہو جانا چاہئے : مولانا سمیع الحق

Maulana Sami ul Haq

Maulana Sami ul Haq

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جی ٹی روڈ پر دفاع پاکستان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ملی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

کفار کا اتحاد غیرفطری اور مسلمانوں کا اتحاد فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہذیبی جنگ کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا۔

کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران امریکی ڈرون حملے اور بھارتی سازشوں کی مذمت کی گئی۔