سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے سکولوں اور کالجوں کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد سکول و کالجز سیل نوٹس جاری

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ کا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے سکولوں اور کالجوں کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد سکول و کالجز سیل نوٹس جاری تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے ہمراہ ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خاں چیف آفیسر چوہدری طارق کمبوہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عبدالرزاق سندھوایس ایچ اوتھانہ پیرمحل کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پیرمحل کے سرکاری و نجی سکولز کالجز کو چیک کیا۔

جس پر حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دی ویژن سکول ، جناح کالج آف کامرس ، اقرا ڈگری کالج ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 گورنمنٹ پرائمری سکول مندر بلاک گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد کو سیل کر دیا جبکہ فاران کالج آف گرلز و متعدد کو نوٹس جاری کردیے سیل کیے گئے۔

اداروں میں آنے والے طلبہ اور اساتذہ اداروں کو سیل کیے جانے کے پیش نظر سخت پریشان نظر آئے یکم فروری 2016 سے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے امتحانات ہورہے ہیں سیکورٹی کے پیش نظر خیال کیا جارہا ہے کہ امتحانات ملتوی ہوجائیں گے کیونکہ پنجاب ایگزامیشن بورڈ نے ابھی تک سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اساتذہ کی ڈیوٹیاں کنفرم ہی نہیں کی جس سے اساتذہ والدین سخت پریشان ہے۔