سکیورٹی خدشات، بلوچستان پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

Baluchistan Police

Baluchistan Police

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان پولیس نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں رمضان المبارک کےآخری عشرہ اور عید کےموقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور تمام اہلکاروں کو اپنی حاضریوں کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

جبکہ غیر حاضر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اہم عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیاجائےگا۔