سکیورٹی خدشات، بلوچستان پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

Balochistan Police

Balochistan Police

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان پولیس نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں رمضان المبارک کےآخری عشرہ اور عید کےموقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

تمام اہلکاروں کو اپنی حاضریوں کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ غیرحاضرپولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اہم عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔