سکیورٹی خدشات، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 28 اگست کو ہونیوالے میچز منسوخ

Rawalpindi Cricket Stadium

Rawalpindi Cricket Stadium

راولپنڈی (جیوڈیسک) نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے اٹھائیس اگست کو راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیئے گئے ، دیگر میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اٹھائیس اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے دو میچز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں،

حساس اداروں نے ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر اٹھائیس اگست کو راولپنڈی میں میچز نہ کرانے کی ایڈوائس کی تھی جس پر پی سی بی نے ایک میچ چھبیس اگست کو جبکہ دوسرا انتیس اگست کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ٹونٹی کپ کے دیگر میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔