سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی مذمت

Security Council

Security Council

نیو یارک (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے جوہری بم کے تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے لیکن امریکا نے اسکے دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی امن کو خطرہ اور سکیورٹی کے لیے خدشہ قرار دیا ہے۔ ادھر تجربے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔

شمالی کوریا پر 2006، 2009 اور 2013 میں جوہری تجربات کرنے پر اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں۔