سیکیورٹی کونسل،این ایس جی میں بھارتی نمائندگی چاہتے ہیں، امریکا

NSG,

NSG,

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی ) سمیت دیگر عالمی اداروں میں بھارت کی نمائندگی چاہتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں بھارت کو جوہری کلب کی رکنیت نہ ملنے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم آئندہ این ایس جی اجلاس میں بھارت کی بھرپور حمایت کریں گے۔

انھوں نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت کو بھارت کیلیے بڑی کامیابی قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت حاصل کر کے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اب بھی جوہری عدم پھیلا کو روکنے کیلیے سنجیدہ ہے۔