سلامتی کونسل کی شام میں امن منصوبے کے مسودے کی حمایت

Security Council

Security Council

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے مسودے پر بحث ہوئی۔

کونسل کے 14 ارکان نے مسودے کی حمایت کی جبکہ ویزویلا نے اس کی مخالفت کی۔ یہ مسودہ شام میں اقوام متحدہ کے ثالث کار اسٹیفن کی جانب سے تین ہفتے قبل بریفنگ کے بعد امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے مل کر تیار کیا ہے۔

مسودے میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام میں ایک جامع عبوری گورننگ باڈی کی تشکیل کے لیے کام کریں۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں 4 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور 76 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔