سیکیورٹی فورسز کا کراچی میں جاری آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

Security Forces

Security Forces

کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردوں نے شہر قائد کو ایک بار پھر معصوم پولیس اہلکاروں کے خون سے رنگین کر دیا۔

جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر میں جاری آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مضافاتی علاقوں میں روپوش دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔

ایسے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا اور ان کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کی طوالت کا کوئی ٹائم فریم نہیں۔