شرناک میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک فوجی شہید دو زخمی

Turkey

Turkey

شرناک (جیوڈیسک) دہشت گرد تنظیم پی کے کے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک فوجی شہید اور دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

شرناک کے علاقے جرا وداع ری سور میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شرناک کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقے میں گزشتہ دنوں ہونے والی جھڑپوں کے بعد اس پورے علاقے کو گورنر کی جانب سے سیکورٹی زون قرار دے دیا گیا تھا اور اس کے بعد اس پورے علاقے میں بڑی تیزی سے فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔