سیکیورٹی وجوہات کے باعث تافتان میں سینکڑوں زائرین پھنس گئے

Taftan Visitors

Taftan Visitors

تافتان (جیوڈیسک) پاک ایران سرحدی علاقے تافتان میں وطن واپس آنیوالے سینکڑوں زائرین پھنس گئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر انھیں روکا گیا ہے ۔

پاک ایران سرحدی شہر تافتان میں ایران سے پاکستان آنے وا لے زا ئر ین کی بڑی تعداد تین روز سے پھنسی ہوئی ہےزائرین کا دعوی ہے کہ زائرین کو تافتان سے کوئٹہ اور اندرون ملک کے لئے جانےنہیں دیا جا رہا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو سکیورٹی کی وجہ سے تافتان میں روکاگیاہے۔

زائرسید چن شاہ، نے جیو نیوز کو بتایاکہ وہ ایران سے آکر تافتان میں گذشتہ تین روز سے پھنسے ہو ئے ہیں زائرین میں عورتیں، بچے اور بوڑھے افراد بھی شامل ہیں جبکہ تافتان میں زائرین کی رہائش اور کھانے پینے کا مناسب بندوبست بھی نہیں ہے۔

زائر ین کو جلد سےجلد تافتان سے کوئٹہ بھجوانے کا بندوبست کیا جائے۔ تافتان انتطامیہ کا کہنا تھا کہ زائرین کو انکی حفاظت کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر تافتان میں روکاگیا تھا اب انکو تافتان سے کوئٹہ پہنچانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔