قومی سلامتی کو لاحق خطرات کا موثر جواب دیا جائے گا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اعلان

National Command Authority

National Command Authority

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی اور فوجی قیادت نے روایتی اور جوہری ہتھیاروں میں اضافے سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قابل اعتماد جوہری صلاحیت برقرار رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نیو کلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ گروپ کی رکنیت دینے میں امتیازی رویہ ختم کیا جائے۔ اتھارٹٰی نے حالیہ کامیاب میزائل تجربات پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔