تخریب کاری کی سازش ناکام: کوئٹہ، گوجرانوالہ سے اسلحے کی بڑی مقدار پکڑی گئی

Weapons

Weapons

کوئٹہ/گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر سریاب کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں 2 خود کش جیکٹس، 70 کلو گرام بارودی مواد، 3 ایس ایم جیز، 2 موٹر سائیکلوں میں نصب دیسی ساختہ بم، کرنسی اور خود کش دھماکے میں استعمال ہونے والے دیگر آلات شامل ہیں۔

دوسری جانب، گوجرانوالہ میں بھی ایک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جس میں کلاشنکوفیں، پستول اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

پولیس نے گاڑی میں سوار تینوں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔