شرانگیز تقریر کرنے پر جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ زیر حراست

Mufti Kifayatullah

Mufti Kifayatullah

پشاور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے میں حراست میں لے لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ گزشتہ رات چنیوٹ میں ایک مذہبی پروگرام میں شریک تھے اور اس دوران انہوں نے شرانگیز تقریر کی جس کی بنا پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت نے لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، شرانگیز اور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر گرفتاری کے احکامات دے رکھے ہیں۔