سیہون میں حوا کی بیٹی کے ساتھ وحشی درندوں نے ظلم کی انتہا کر دی

Woman Body Baramad

Woman Body Baramad

سیہون شریف : سیہون میں حوا کی بیٹی کے ساتھ وحشی درندوں نے ظلم کی انتہا کر دی، سیہون کے مکرانی محلا میں نامعلوم خاتون کی لاش کے دھڑ، ہاتھ، پائوں اور گٹنوں کے علاوہ دو اعضوا برآمد، سیہون پولیس نے لاش کے ٹکڑے ہپستال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین پر ظلم کئے جاتے ہیں یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے پرسیہون شریف میں وحشی درندوں نے تو ظلم کی انتہا کردی، قاتل جوابداروں نے نامعلوم خاتون کو بے دردی سے قتل کرکے اس کے جسم کے سات اعضوا کردیئے۔ سیہون شریف کے مکرانی محلا میں رہائشیوں نے صبح سویرے پولیس کو بوری بند انسانی اعضوا کی نشاندہی کروائی پولیس نے پھنچ کر بوری کو کھولا تو اس میں سے ایک نا معلوم خاتون کے جسم کے دو اعضوا برآمد کر لئے۔

سیہون پولیس نے بتایہ کہ خاتون کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کا دھڑ، سر، پائوں اور ہاتھ قاتلوں نے کسی تیردھار اوزار سے وار کرکے خاتون کو بے دردی اور بے رحمی سے قتل کرکے اس کے جسم کے سات ٹکڑے کردیئے ہیں جن میں دو اعضوا کو سیہون کے مکرانی محلا میں سے برآمد کرلئے ہیں۔ اے ایس پی سیہون رائے مظہر اقبال نے صحافیوں کو بتایہ کہ جسم کے صرف دو اعضوا پولیس کے ہاتھ لگے ہیں جس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لئے خون کا سیمپل لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایہ کہ سیہون پولیس کی ایک ٹیم تشکیل کردی گئی ہے جو کہ اس واقع میں ملوث کیس کی تشویش کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ ادھر سیہون میں خاتون کی بوری بند جسم کے دو اعضوا ملنے کی خبر آگ کی طرح ساری شہر میں پھل گئی جس کے بعد شہر میں خوف و حراس کا ماحول برپا ہوگیا ہے۔

قربان علی بھٹی سیہون شریف
موبائیل 03003566518