سیہون شریف میں بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا جنجال کردیا

Sehwan Sharif News

Sehwan Sharif News

شریف (رپورٹر: قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا جنجال کردیا، کیئر کالونی، شیخ محلا، شہباز کالونی اور دیگر محلوں کے بجلی کے ستائے ہوئے شہریوں نے جہاز چونک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، حیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کرکے مین انڈس ہائے وے بلاک کردیا، مظاہرہ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں گذشتہ کئیں دنوں سے سیہون کے کئیں علاقوں کیئر کالونی، شہباز کالونی، شیخ محلااور دیگر محلوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ کئیں علاقوں میں کافی دن سے بجلی کے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیئے گئے جس کے باعث سینکڑوں شہری اکبر کٹوہڑ، عارف حسین میمن، مرید خان بروہی، مقبول احمد سولنگی، میر عاشق لاکھو ، آزاد منصور چنہ کی رہنمائی میں روڈ پر نکل آئے اور جہاز چونک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور شدید نعریبازی کی۔ مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیہون کے کیئر کالونی، شیخ محلا،شہباز کالونی اور دیگر محلوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے اور بجلی کے نا ہونے کے باعث وہ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین نے کئیں گھنٹوں تک روڈ کو بلاک کرکے حیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کی بعد میں اے ایس پی سیہون رائے مظہر ، کائونسلر اعجاز علی اوٹھو، ایس ڈی او واپڈا گل بھار اوڈکی جانب سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بات پر احتجاج ختم کردیا گیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران جہاز چونک پردونوں اطراف بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئی اور مسافروں کو اپنی منزل کی طرف جانے میں شدید دشواری کا سامنہ کرنا پڑا۔