سیہون شریف : مانجھند کے قریب اسکول بس کو حادثہ۔ایک طالب علم جاں بحق، 25 زخمی

Sehwan Sharif

Sehwan Sharif

سیہون شریف : مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث اسکول کی بس الٹ گئی۔ جس کے باعث ایک طالب علم موقع پر ہی جانبحق ہو گیا اور جب کہ 25 طلبا شدید زخمی ہوگئے جنہیں مانجھند کی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 5طلبا کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں جامشورو منتقل کردیا گیا ۔اسکول کی بس ٹھارو شاہ سے کراچی جا رہی تھی کہ مانجھند کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں جانبحق ہونے والے طالب علم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے شکار تمام زخمی طلبا کا تعلق ضلع نوشہروفیروز سے ہے۔