سیہون شریف میں سندھ کی صوبائی وزیر انسانی حقوق روبینہ قائم خانی کی آمد

Rubina Qaimkhani Sehwan Sharif Arrival

Rubina Qaimkhani Sehwan Sharif Arrival

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں سندھ کی صوبائی وزیر انسانی حقوق روبینہ قائم خانی کی آمد، درگاہ حضرت قلندر لال شہباز پے حاضری دیکر منچھر جھیل کے رہواسیوں میں گرم کپڑے اور رقم تقسیم کی، جاگ ٹی وی کے سینئیر صحافی سید مجاھد حسین شاہ، سید جاوید حسین شاہ، آزاد غفور نوحانی، مرید خان بروہی، الطاف حسین بھٹی بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق کی رہنما روبینہ قائم خانی سیہون پھنچ گئی، درگاہ حضرت قلندر لال شہباز کی مزار پر حاضری دیکر سیہون کے قریب منچھر جھیل کے گائوں شاہ حسن میں علاقہ مقین سے ملنے پھنچ گئی۔ جہاں پر علاقہ مقینوں میں کمبل، گرم کپڑے اور کیش رقم تقسیم کی جس موقع پر روبینہ قائم خانی نے سندھ پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منچھر جھیل کا علاقہ ایشیا کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔

جس میں اب غربت اور بیروزگاری کی پھاڑیں ٹوٹ پڑیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے واسیوں میں آنکھوں کی بیماریوں کے لئے بھت جلد ڈاکٹر، دوائیںا ور کیمپ لگائی جائیگی اور علاقہ مقین کے لئے بنیادی سہولتوں تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر آگے بات چیت کرکے رہواسیوں کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کروںگی، اس موقع پر جاگ ٹی وی کے سینیر صحافی سید مجاھد حسین شاہ، سید جاوید حسین شاہ، آزاد غفور نوحانی، مرید خان بروہی، الطاف حسین بھٹی، قربان علی اور محمد امین ان کے ہمراہ تھے۔