منتخب ہو کر ضلع بھر کے تمام دیہی علاقوں کیلئے ترقی کے دروازے کھول دیں گے۔ مہر افتخار

Jhang

Jhang

جھنگ : ضلع کونسل کے چیئرمین عہدہ کے امیدوار مہر افتخار احمد بسلانہ سیال نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہو کر ضلع بھر کے تمام دیہی علاقوں کیلئے ترقی کے دروازے کھول دیں گے اور ہر طبقہ کیلئے مساوی طور پر کام کئے جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ضلع کونسل مرکزی عہدہ کے انتخاب کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس قبل بھی ممبر ضلع کونسل اور ناظم علاقہ کی حیثیت سے دیہی علاقوں کے مسائل و ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ضلع کونسل کے معاملات چلانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ مہر افتخار احمد بسلانہ سیال نے کہا کہ اکثریتی ممبران ضلع کونسل کے پرزور مطالبہ پر وہ چیئرمین کے عہدہ کے انتخاب میں شامل ہورہے ہیں اور کامیاب ہوکر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہو کر دیہی علاقوں میں قائم ضلع کونسل ڈسپنسریوں اور حیوانات کے علاج معالجہ کے مراکز کو عملی طور پر فائل بنائیں گے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کے تمام کام علاقوں کی ضرورت اور زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچانے کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور او رمکمل کروائے جائیں گے۔

ضلع کونسل کے چیئرمین عہدہ کے امیدوار مہر افتخار احمد بسلانہ سیال نے مزید کہا شہری علاقوں کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ دیہی علاقوں کو مزید پسماندہ رہنے دیا جائے ، انہوں ممبران ضلع کونسل کو یقین دلایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دیہی عوام کے کی حق تلفی کرنیوالے سرکاری اور شوگرملز مافیا کے خلاف بھرپور کام کریں اور سرکاری سطح پر قائم کی جانے والی تمام کمیٹیوں میں دیہی علاقوں کی نمائندگی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے گا بلکہ سرکاری اداروں میں اُن کی عزت و وقار کو بھی بحال رکھوایا جائے گا۔