نو منتخب مرکزی صدر کی تنظیمی مصروفیات کا آغاز

ISO Pakistan

ISO Pakistan

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب صدر نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز کر دیا انہوں نے وفد کے ہمراہ جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس شیعہ کے مرکزی رہنما اور جامعتہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ملاقات کی اور باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں سابقہ مرکزی صدر برادر علی مہدی سابقہ مرکزی صدر برادر اطہر عمران طاہر،سابقہ سینئر نائب صدر احسن نقوی ،امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی ،سابقہ مرکزی رہنماء میثم جعفری ، اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر ساجد شامل تھے۔

علامہ قاضی نیاز نقوی نے نو منتخب مرکزی صدر برادر سرفراز نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے مرکزی مسئولیت کی ذمہ داری ایک اہم اور بڑی ذمہ داری ہے یہ خدا کا لطف و کرم ہے کہ آپکو جوانوں کی سرپرستی کااعزاز ملا ہے انہوں نے مزید کہا ملت تشیع پاکستان کی تمام تنظیموں کی اہمیت اہم ہے لیکن آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ تنظیم سو فیصد خط نظام رہبریت نظام پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہمارا دوستی اور دشمنی کامعیار فقط خدا ہونا چاہئے اورآئی ایس او کے استقلال کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہوئے صرف اور صرف خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نو منتخب صدر سے امید کرتا ہوں کہ وہ اسے ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گے امام خمینی رہبر معظم اور علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔اس موقع پر انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ملت تشیع کے لئے بینظیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نقوی کی خدمات کا تقابل کسی سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔

شہید محمد علی نقوی اور شہید علامہ عارف الحسینی ہم سے جلد جدا ہوگئے اور ہم شاید ان کی قدرنہ پائے ۔اس موقع پر مرکزی صدسرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اس موقع پر انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی سالانہ برسی میں شرکت کی دعوت دی ۔بعد ازاں بزرگ شیعہ عالم دین علامہ ریاض نجفی سے ملاقات ہوئی انہوں نے برادرسرفراز نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کو کالجز یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے علمی خدمات انجام دینی ہوگی اور یہی ملت تشیع کی سب سے اہم خدمت ہوگی انہوں نے کہا مرحوم عالم دین صفدر نجفی صاحب بھی ہمیشہ مثبت امور کی انجام دہی کے وقت خدا کی خوشنودی کو کو مدنظر رکھتے اور نصیحت کرتے تھے کہ جب تک نوجوان علماء سے ارتباط کو مضبوط رکھیں گے تو وہ مسلمان رہیں گے۔

انہوں نے نوجوانوں کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دور حاضر کی نوجوان نسل قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر سے پڑھتے ہوئے خدا سے اپنے رابطہ کو بڑھائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی وکامرانی کو سمیٹ سکیں۔

ISO Pakistan

ISO Pakistan