منتخب ہو کر تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے سپین کی پارلیمنٹ میں آواز اٹھاؤنگا: حافظ عبدالرزاق

 Spain Parliament

Spain Parliament

بارسلونا (صاحبزادہ عتیق سے) پیپلزپارٹی سپین کے کوارڈی نیٹر پاکستانی نژاد حافظ عبدالرزاق صادق کتلان پارلیمینٹ کے انتخابات میں سپین کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل کرلئے گئے۔

حافظ عبدالرزاق 23 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے حافظ عبدالرزاق صادق کو منتخب کئے جانے پر مٹھائی بانٹی گئی۔

اس موقع پر حافظ عبدالرزاق نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے ہسپانوی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے۔