انتخاب! فرنچ قانون ساز اسمبلی

Members

Members

تحریر : راؤ خلیل احمد
11 جون کو فرانس قانون ساز اسمبلی ( législatives” لیجسلیٹوز ) کا پہلا دنگل ہو رہا ہے جس میں 577 نیشنل اسمبلی ممبران ( Députée دپوتے ) کے لیے ٹوٹل 7882 افراد میدان میں جن میں 3344 خواتین بھی شامل ہیں۔ فرانس کے نوء منتخب صدر ایمنوئل ماکخوں نے MoDem پارٹی کے صدر François Bayrou جو کہ موجودہ عبوری حکومت میں وزیر مملکت برائے جسٹس کا قلم دان سمبھال چکے ہیں، ان سے مل کر 461 افراد کو پارٹی ٹکٹ دیے ہیں ۔ ان دونوں کے اتحاد نے نوءمنتخب صدر کو اپنی پارٹی کا نام ۔۔۔۔۔۔ En Marche! ۔۔۔۔۔۔۔ سے بدل کر ۔۔۔۔۔۔۔ La République EnMarche۔۔۔۔۔ کرنا پڑا ہے۔

فرانس کے نوء منتخب صدر ایمنوئل ماکخوں کے 461 افردکے پینل کا ملاکھڑا ہے ریپلکن کے 480 ، سوشلسٹ کے 414 فرنٹ نیشنل کے 571 ، Debout la France دبوتاں فرانس کے 388 ، La France insoumise کے 566 ، کے Parti communiste français ، Europe Écologie 253 کے 459 مودام کے 76 اور بہت سے آزاد امید واروں سے ۔ فرانس کے صدر کی ٹیم 968 افراد پر مشتمل ہے، جن میں صدر اسمبی اور 577 ممبرز نیشنل اسمبلی جنہیں Députée دپوتے کہتے ہیں ،صدر سینٹ اور 348 سینٹرز، 14 وفاقی سیکرٹریز، صدر آئینی کونسل اور 8 ممبران ، 74 ممبران یورپین پارلیمنٹیرین ہیں۔

فرانس کو 12 ریجن اور 99 ڈپارٹمنٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے ، مرکزی پیرس کا نمبر 75 ہے ، مرکزی پیرس کی آبادی 20 لاکھ اوران کے لیے 18 ممبراسمبلی ان کی رہنمائی کے لیے منتخب کئے جائیں گے۔ پیرس کے مضافات میں 91، 92، 93، 94، 95، 77، اور 78 نمبر ڈپارٹمنٹس واقع ہیں ۔ ان ڈپارٹمنٹس میں صدارتی الیکشن کے پہلے روانڈ کے حاصل شدہ ووٹوں کے مطابق نؤ منتخب صدر ایمنوئل ماکخوں 27،87 پرسنٹ کے ساتھ پہلے نمبر رہے تھے۔ دوسرے نمبر پر 22،47 کے ساتھ کیمونسٹ امیدوار جاں لک میلوشوں ، تیسرے نمبر پر 21،26 کے ساتھ ریپلکن امیدوار فرانسوا فیوں ،چوتھے نمبر پر 13،33 کے ساتھ فرنٹ نیشنل کی ماغین لوپن اور پانچویں نمبر پر 7،58 کے ساتھ سوشلسٹ امیدوار بن آموں رہے باقی ماندہ 7،43 پرسنٹ 6 امیدورں نے لیے۔ 93 اور 95 ڈپارٹمنٹ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ 93 ڈپارٹمنٹ سے 12 ممبرز منتخب کیے جائیں گے۔ 95 سے 10 ممبرز منتخب ہونگے۔ 93 کے حلقہ چار لاکورنئؤ سے Marie-George BUFFET, اور 93 حلقہ 5 درانسی سے Jean-Christophe LAGARDE, پاکستانیوں کی توجع کا مرکز ہیں ۔ 95 حلقہ آٹھ سے François PUPPONI, ۔ 95 حلقہ 5 سے Georges MOTHRON, بھی پاکستانی کمیونٹی کے حاصل کیے ہوئے ہیں ۔ یہ چاروں سابق ممبرز پارلیمنٹ ہیں اور ان کا پاکستانی کمیونٹی کے ایکٹو حضرات سے قریبی تعلق ہے۔

میئر لاکونئو جیل پؤء مادام Marie-George BUFFET کے پینل سے ہیں اور قاضی محمد ہارون سابق جنرل سیکرٹری منہاج القرآن فرانس مئیر لاکونئو جیل پوء کے پینل سے الیکٹڈ ہیں۔

Jean-Christophe LAGARDE ممبر پارلیمنٹ ، مئیر درانسی اور فرانس کی مین سٹریم پارٹی UDI کے صدر ہیں ان کا تعلق پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر نائب صدر نعیم چوھدری سے قریبی ہے۔ Georges MOTHRON, کا تعلق حاجی مزمل اینڈ سنز سے قریبی ہے موصوف کی کمپین میں حاجی اینڈ سنز پیش پیش رہے ہیں۔ François PUPPONI, سارسل ، گونس اور ویلیل لابل سے ممبر پارلیمنٹ اور پاک فرانس ایوسی ایشن کے صدر ہیں ان کی کمپین میں حاجی نثا ، بل عمر بیگ ، خالد بشیر ، آصف علی شیر ،نوید پکھول ، اور ملک سعید پیش پیش ہیں۔

فرنچ صدارتی الیکشن کا پہلا راونڈ کسی بھی پارٹی کے اصل ووٹ بنک کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ فرنچ صدارتی الیکشن کے پہلے راونڈ میں فرنٹ نیشنل کی ماغین لوپن نے 7,678,491 ووٹ لیے جو کہ ٹوٹل کاسٹ ووٹ کا 21،30 پرسنٹ ہے۔ 2012 کے لیجسلیٹو الیکشن میں فرنٹ نیشنل کے 15 ممبرز منتخب ہوئے تھے ۔ 2017 میں صدارتی الیکشن میں 21،30 پرسنٹ ووٹ لینے کے باوجود شائد 15 ممبرز بھی منتخب نہ کروا پائیں۔

کیمونسٹ امیدوار جاں لک میلوشوں نے بھی موجودہ صدارتی الیکشن میں 7,059,951 ووٹ لیے ہیں جو کہ ٹوٹل ووٹ بنک کا 19.58% بنتا ہے مگر 11 تاریخ کو تو شائد مضافات پیرس میں کیمونسٹ پارٹی کچھ اہمیت بنا پائے مگر 18 کو دو سے زائد سیٹیں شائد ہی لے پائے یہی حسن ہے فرانس کے پارلیمنٹ سسٹم کا۔

MoDem پارٹی کے صدر François Bayrou موجودہ نیشنل اسمبلی جس کی مدت 11 جون 2017 کو ختم ہورہی ہے میں 228 ممبرز کے ساتھ اپوزیشن کا رول نبھا رہے تھے۔ ایمنوئل ماکخوں اور François Bayrou کا اتحاد آنے والی اسمبلی میں سادہ اکثریت یعنی 577 کے ایوان میں 289 نشستیں لینے
میں آسانی سے کامیاب ہو جائے گا۔

Rao Khalil Ahmad

Rao Khalil Ahmad

تحریر : راؤ خلیل احمد