سلیکٹرز جب بھی منتخب کریں گے تو پاکستان کیلئے کھیلوں گا: محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سے پاکستان کیلیے آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلوں گا۔ بنیادی طور پر آف اسپنر ہوں اسی پر محنت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ کھیلنا کبھی میری ترجیح نہیں رہی۔ سلیکٹرز جب بھی منتخب کریں گے تو پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کل سے بولنگ کا آغاز کروں گا۔

محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی منتخب ٹیم کو بہترین سلیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔