سین ، لوکیشن ، پوسٹر،’’دل والے‘‘ تو بڑے کاپی پیسٹ نکلے

Dilwale

Dilwale

ممبئی (جیوڈیسک) ایک کاپی پیسٹ کی کہانی سامنے آئی ہے فلم ’’دل والے‘‘کی صورت میں۔ ایک سین یہاں سے، ایک لوکیشن وہاں سے، پوسٹر کو بھی نہ چھوڑا، دل والے تو بڑے کاپی پیسٹ نکلے۔

دل والوں کی جوڑی کئی سالوں بعد ایک بار پھر اسکرین پر اکھٹی ہوئی اور کم از کم بزنس کے معاملے میں چھا گئی۔لیکن پتہ نہیں کیا ٹرینڈ چل نکلا ہے کہ بڑے بڑے ہدایت کاروں اور زبردست قسم کے بجٹ والی فلموں کا کام بھی کاپی پیسٹ کے بغیر نہیں چلتا۔ بس ’’دل والے‘‘ بھی کچھ ایسی ہی نقل کرگئے۔

چلیے، پوسٹر سے ابتدا کرتے ہیں، ایک طرف ’’دل والے‘‘ تو دوسری طرف ہالی ووڈ مووی’’ بیسٹ آف می‘‘دل والے کا دوسرا سین انگلش مووی، ’’ہاؤ آئی میٹ یو مدر‘‘کا ہے۔اور مشن امپاسیبل ٹو کی ڈرفٹنگ ٹو کاپی کرتے ہوئے، دل والے بالکل نہیں گھبرائے۔

دل والے کا مشہور گانا اور ماڈلنگ کی شوٹ بڑی ملتی جلتی سی ہے، اب پتہ نہیں مووی پہلے شوٹ ہوئی یا فوٹو شوٹ پہلے ہوا۔