سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا، بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے10 سینیٹرز اور پختونخوا اور پنجاب کے6,6 سینیٹرز کو کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی، اسلام آباد سے منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز اور فاٹا کے 3 سینیٹرز کو کمیٹیوں کی سربراہی ملی ہے۔

سینیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 10 اراکین کو کمیٹی کی سربراہی دی گئی جن میں محمد یوسف بادینی موسمیاتی تبدیلیاں، سردار فتح حسنی ریلوے، حافظ حمداللہ مذہبی امور، عثمان خان کاکڑ کم ترقی یافتہ علاقوں، میراسراراللہ زہری پٹرولیم، دائود خان اچکزئی مواصلات، حاصل بزنجو قائمہ کمیٹی تحلیلی عمل اور بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین ، عبدالغفور حیدری سینیٹ ہاؤس کمیٹی، آغا شہباز خان درانی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

سندھ سے نسرین جلیل فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کی چیئرپرسن، تنویر الحق تھانوی ہاؤسنگ ، طاہر مشہدی منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ، محمد علی خان سیف جہاز رانی و بندرگاہ ، سلیم مانڈوی والاخزانہ و نجکاری، رحمن ملک داخلہ و منشیات کنٹرول، سعید غنی پارلیمانی امور، مظفر حسین شاہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور چیئرمین سینیٹ رضاربانی کے پاس 2کمیٹیاں ہیں۔

پنجاب سے جنرل رٹائرڈ عبدالقیو م دفاعی پیداوار،ساجد میر امورکشمیر و گلگت بلتستان،نزہت صادق خارجہ امور، سلیم ضیا قواعد و ضوابط کمیٹی کے چیئرمین، کامل علی آغااطلاعات و نشریات،نزہت صادق سینیٹ لائبریری کمیٹی ،خیبرپختونخوا کے جاوید عباسی کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین، شبلی فرازتجارت، محسن عزیزٹیکسٹائل و انڈسٹری، اسلام آباد سے منتخب تمام سینیٹرز کو کمیٹیاں ملی ہیں۔

جن میں عثمان سیف اللہ خان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ، سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا پانی و بجلی، مشاہد حسین سید دفاع اور راحیلہ مگسی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کمیٹی کی چیئرمین منتخب ہوئی ہیں۔ فاٹا سے 3 سینیٹر ز ہدایت اللہ صنعت اور پیداوار، سجاد حسین طوری نیشنل ہیلتھ سروسز، ہلال الرحمن سیفران کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہوئے۔