سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے دس رکنی سینیٹرز کے وفد سے چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی ملاقات

Mushahid Hussain Syed

Mushahid Hussain Syed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے دس رکنی سینیٹرز کے وفد سے برسلز میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے ملاقات کی اور معزز سنیٹرز کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر دس رکنی وفد جن میں سینیٹر سید مشاہد حسین، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹرمولانا عطائ الرحمن، سینیٹر لیفٹینٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمزی، سینیٹر عبدالقیوم، سینیٹر جان کینتھ ولیمز، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر الیاس احمد بلور، سینیٹر فاروق ایچ نائیک شامل ہیں نے متفقہ طور پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی اعزازی رکنیت حا صل کی۔

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے چیئرمین سینٹ کی جانب سے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کو ان کی بہترین سماجی خد مات پر اعزازی شیلڈ پیش کی اور انہیں مبارک باد دی۔